سٹاک مارکیٹ میں 146 پوائنٹس کا اضافہ، ڈالر بھی 5 پیسے چڑھ گیا

Last Updated On 22 January,2019 11:06 am

کراچی: (دنیا نیوز) سٹاک مارکیٹ میں 146 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 5 پیسے بڑھ گئی ، اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم رہا۔

سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے آغاز پر 146 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد 100 انڈیکس 39 ہزار 690 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ دوسری جانب انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر5 پیسے اضافے کے ساتھ 138 روپے 90 پیسے پر ٹریڈ ہوتا رہا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم رہا اور 139 روپے 30 پر فروخت ہوا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق حکومتی معاشی پالیسی جلد استحکام کی جانب گامزن ہونے کی توقع ہے، وزیراعظم کے دورہ قطر کے نتیجے میں معاشی پیکج ملنے پر ڈالر کی قدر میں کمی کا امکان ہے۔