اسلام آباد: (دنیا نیوز) مشکل وقت میں دوست ملک سعودی عرب کی مہربانی، مزید 1 ارب ڈالر سٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ میں منتقل کر دیئے۔
سعودیہ عرب نے پاکستان کے مشکل وقت میں ساتھ نہ چھوڑا اور مزید ایک ارب ڈالر اسٹیٹ بینک کے اکاونٹ میں منتقل کر دیئے گئے۔ اس طرح سعودی عرب کی جانب سے کیے گئے وعدے کے مطابق 3 ارب ڈالرکی پوری رقم پاکستان کو اب مل چکی ہے۔ گذشتہ روز یو اے ای کی حکومت نے بھی 1 اب ڈالر کی پہلی قسط پاکستان منتقل کر دی تھی۔ رقم ملنے سے سٹیٹ بینک کے ذخائر 8 ارب 62 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے اور ملکی زرمبادلہ کے ذخائر ایک بار پھر 15 ارب 25 کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔
معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق حکومت نے سعودی عرب اور یو اے ای کے علاوہ چین سے بھی ادائیگیوں کے توازن کو بہتر بنانے کی خاطر مالی امداد کی بات کی ہے۔ موجودہ حکومت نے سعودیہ عرب سے 3 اب ڈالر کا خام تیل اور پیٹرولم مصنوعات ادھار پر درآمد کا معاہدہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت کی یو اے ای سے بھی اسی قسم کے معاہدے اور قطر سے ایل این جی کی اداھار درآمد پر بھی بات چیت جاری ہے۔