فواد چودھری کی سعودی ہم منصب ترکی الشبانہ کوعہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

Last Updated On 13 January,2019 12:18 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراطلاعات فواد چودھری نے سعودی ہم منصب ترکی الشبانہ کو وزیر اطلاعات کا عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سعودی ولی عہد کے دورے کا منتظر ہے جس سے دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید مضبوطی آئے گی۔

وزیراطلاعات فواد چوہدری اور سعودی ہم منصب ترکی الشبانہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطے میں دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ قریبی تعلقات کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور پاکستان دو بھائی ہیں، سعودی عرب اور پاکستان میں میڈیا سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کی نئی راہیں کشادہ ہوں گی، سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان باہمی احترام، تعاون و اعتماد کا رشتہ قائم ہے۔