کراچی: (دنیا نیوز) انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 37 پیسے گر گیا اور سٹاک مارکیٹ میں 445 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور 100 انڈیکس 39 ہزار 570 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔
مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مضبوط ہو گیا۔ انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 37 پیسے کم ہوگئی جس کے بعد ڈالر 138 روپے 45 پیسے پر ٹریڈ کرتا رہا، واضح رہے کہ تین روز کے دوران ڈالر 95 پیسے گرا ہے۔
سٹاک مارکیٹ میں بھی مثبت رجحان دیکھنے میں آیا اور 445 پوائنٹس اضافے پر100 انڈیکس 39 ہزار 499 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔