آئی ایم ایف کیساتھ اپریل میں قرضے کے معاملات طے ہونے کا امکان

Last Updated On 25 March,2019 07:26 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا وفد پیر کی رات اسلام آباد پہنچ رہا ہے۔ وفد کی قیادت مشن چیف ارنیسٹو رامیریزریگو کر رہے ہیں۔

 

ارنیسٹو رامیریز ریگو ہیرالڈ فنگر کی جگہ نئے مشن چیف مقرر ہوئے ہیں۔ آئی ایم ایف کے مشن چیف کی منگل کو وزیر خزانہ اسد عمر سے ملاقات متوقع ہے۔ آئی ایم ایف مشن چیف بدھ کو کراچی میں گورنر سٹیٹ بینک طارق باجوہ سے ملاقات کریں گے۔

دنیا نیوز ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف حکام سے سیکریٹری خزانہ اور دیگر اعلیٰ حکام بھی ملاقات کرینگے۔ اپریل میں قرضے کے معاملات طے ہونے کا امکان ہے۔ آئی ایم ایف مالی خسارہ کم کرنے کے لیے اخراجات اور نقصانات میں کمی، شرح سود میں اضافے کے علاوہ پاور سیکٹر اور نقصان میں چلنے والے اداروں کی نجکاری چاہتا ہے۔