پاکستان کیلئے کتنا قرض منظور ہو گا، طے نہیں کیا: ڈائریکٹر آئی ایم ایف

Last Updated On 22 March,2019 11:07 am

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان کے لئے کتنا قرض منظور ہو گا، طے نہیں کیا۔ آئی ایم ایف ڈائریکٹر جیری رائیس کے مطابق نئے چیف جلد ہی پاکستانی حکام سے ملاقات کریں گے۔

آئی ایم ایف ڈائریکٹر جیری رائیس نے واشنگٹن ڈی سی میں پریس بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ ادارے کا پاکستان سے بات چیت کا سلسلہ جاری ہے، طے نہیں کیا کہ کتنا قرض پاکستان کے لئے منظور ہوگا۔ اس لئے معاہدے کے بارے میں حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا۔ انھوں نے کہا کہ نئے چیف جلدی ہی پاکستانی حکام سے تعارفی ملاقات کریں گے۔

معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق ملکی معاشی مسائل دیکھتے ہوئے لگتا یہی ہے کہ حکومت معیشت کو سہارا دینے کی خاطر آئی ایم سے 10 ارب ڈالر سے زائد قرض کا مطالبہ کر سکتی ہے۔