اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسد عمر کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے روپے کی قدر پر کوئی بات نہیں ہوئی، افواہیں پھیلانے کا سلسلہ بند ہونا چاہیِئے، قوانین میں بہتری لانی ہے، تبدیلی عام طور پر پسند نہیں کی جاتی، اس سے تباہی بھی ہوتی ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ اسد عمرنے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ویڈیو لنک سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بڑی کمپنیز موجود ہیں تاہم وہ صرف ملک کی اندرونی ضروریات پوری کرتی ہیں، پاکستان مجموعی طور پر300 ارب ڈالر کی معیشت ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان سٹاک مارکیٹ بچتوں کے فروغ میں اپنی صلاحیت سے کم نتائج دے رہی ہے، دنیا کھربوں ڈالرکی مارکیٹ ہے جس میں مناسب سرمایہ کاری کیلئے ہمیں اپنے قوانین کو دنیا کے بہتر قوانین پر منتقل کرنا ہے، معاشی بہتری کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے جس کیلئے حکومت بھرپور کوشاں ہے۔
وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ چاہتے ہیں مرحلہ وارتبدیلی متعارف کرائیں۔ انھوں نے صنعتکاروں سے کہا کہ مارکیٹ میں پیسہ لگائیں، ڈالر خرید کر اپنا پیسہ مت برباد کریں۔ افواہوں سے لوگ پریشان ہو جاتے ہیں، مارکیٹ کو نقصان اور معیشیت متزلزل ہوتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ روپے کی قدر مزید نہیں گرے گی۔
خطاب سے قبل ایس ای سی پی کےچیئر مین نے گھنٹہ بجا کر کاروبار کا آغاز کیا جبکہ تقریب میں کاروباری شخصیات اورسٹاک ڈائیریکٹرز نے شرکت کی۔