آئی ایم ایف کی 500 ارب وصولیاں بڑھانے کی شرط، پاکستان رضا مند

Last Updated On 30 April,2019 10:31 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) آئی ایم ایف کی 500 ارب وصولیاں بڑھانے کی شرط پر پاکستان رضا مند ہوگیا، 500 ارب روپے اضافی وصولیاں سے مہنگائی کی نئی لہر آئے گی۔

 آئی ایم ایف سے مذاکرات میں ٹیکس وصولیاں 500 ارب روپے تک بڑھانے کا وعدہ تو کرلیا گیا مگر ٹیکس وصولیاں بڑھانے کی خاطر حکومت کیا کچھ کرنا پڑے گا۔ جی ایس ٹی کی شرح 1 فیصد اضافے سے 18 فیصد تک کی جاسکتی ہے، ممکنہ طور پر مختلف اشیاء پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹیز میں اضافہ ہوسکتا ہے، پُر تعیش اشیاء پر درآمدی ڈیوٹی مزید بڑھائی جاسکتی ہے، ریگیولیٹری اور کسٹم ڈیوٹی اضافہ بھی کیا جاسکتا ہے۔

 نان فائلرز ہو جائیں تیار کیونکہ ان پر ٹیکسوں کا بوجھ مزید بڑھ سکتا ہے، تنخواہ دار طبقے کے ٹیکس سیلب میں تبدیلی پر غور کیا جاسکتا ہے، پیٹرولیم لیوی میں اضافے کا بھی آپشن موجود ہے۔ سبسیڈی میں کمی کیے جانے پر غور کیا جاسکتا ہے جس سے بجلی اور گیس مزید مہنگی ہو جائے گی۔