کراچی: (دنیا نیوز) آئندہ دو ماہ کے لئے مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کیا جائے گا، ماہرین کے مطابق شرح سود میں اضافے کا امکان ہے۔
ماہرین کے مطابق شرح سود بڑٰھنے سے کاروباری لاگت اور حکومتی قرضوں میں اضافہ ہوگا، حکومتی مقامی قرضوں میں 300 ارب روپے اضافہ کا خدشہ ہے، گاڑیوں اور گھروں کی خریداری پر قرض لینا مہنگا پڑے گا، گاڑیوں اور گھروں کی خریداری میں کمی آئے گی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ شرح سود میں اضافے سے نئی سرمایا کاری تعطل کا شکار ہو جائے گی، اس وقت شرح سود 10 اعشاریہ 75 فیصد ہے، گذشتہ 17 ماہ میں شرح سود میں 5 فیصد کا اضافہ ہوا۔