حکومت سٹیل ملز کو تیز تر بنیادوں پر بحال کرنا چاہتی ہے: عبدالرزاق داؤد

Last Updated On 31 May,2019 06:44 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کی زیر صدارت سٹیل ملز کی بحالی کے لیے اجلاس ہوا۔ اجلاس میں نجی کمپنیوں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران اسٹیل ملز کے واجبات کی ادائیگی کے حوالے سے مختلف امور پر غور کیا گیا۔

مشیر تجارت عبدالرزاق دائود کا کہنا ہے کہ حکومت سٹیل ملز کو تیز تر بنیادوں پر بحال کرنا چاہتی ہے، سٹیل ملز کی بحالی کے لئے پلان کی تیاری پر کام جاری ہے۔ حکومت سٹیل ملز کی بحالی کے سارے عمل کو شفافیت اور مسابقتی بنیادوں پر مکمل کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت ٹرانزیکشنل ایڈوائزر جلد مقرر کرے گی جو بولی دہندگان کے لئےمساوی مواقع یقینی بنائے گا۔ حکومت سٹیل ملز کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ ماڈل کے تحت چلانا چاہتی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے نجی کمپنیوں کو سٹیل ملز کی بحالی کے حوالے سے دینے کی ہدایت کر دی۔