فلم ’’چھلاوہ‘‘ کے فنکاروں کی پروگرام ’’مذاق رات‘‘ میں شرکت

Last Updated On 01 June,2019 09:53 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) فلمساز و ہدایتکار وجاہت رؤف کی فلم ’’چھلاوہ ‘‘ کے فنکاروں نے دنیا نیوز کے مقبول پروگرام ’’مذاق رات‘‘ میں شرکت کی، مہمانوں میں اداکارہ مہوش حیات، زارا نور عباس، اسد صدیقی اور وجاہت رؤف شامل تھے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار افتخار ٹھاکر، اکرم اداس اور قیصر پیا کی مزاحیہ گفتگو نے مہمانوں کو لوٹ پوٹ کر دیا۔ میزبان واسع چودھری کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے فنکاروں کاکہناتھا کہ ’’چھلاوہ‘‘ کامیڈی اور رومانٹک فلم ہے جس کی نمائش عیدالفطر پر کی جائے گی۔

واضح رہے کہ یہ پروگرام عید الفطر کے موقع پر دنیا نیوز سے نشر کیا جائے گا۔