تیسرا ون ڈے: پاکستان انڈر 19 نے سری لنکا کو ہرا دیا

Last Updated On 01 June,2019 09:11 am

کولمبو (ویب ڈیسک) تیسرے ون ڈے میں پاکستان انڈر19 ٹیم نے سری لنکا انڈر 19 ٹیم کو پانچ وکٹوں سے ہرا دیا۔

سری لنکا انڈر 19 ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 183 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی، سری لنکن بلے باز مشرا نے سب سے زیادہ 73 رنز بنائے۔ اختر شاہ نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین لوٹایا۔

گرین شرٹس نے ہدف 45ویں اوور میں پورا کرلیا۔ پاکستان کی جانب سے کپتان روحیل نذیر نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 76 رنز بنائے۔

پانچ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو 1-2 سے برتری حاصل ہو گئی ہے۔