ایشیائی ترقیاتی بنک نے بجٹ سپورٹ پر حکومتی دعوے مسترد کر دیئے

Last Updated On 18 June,2019 12:31 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ایشیائی ترقیاتی بنک نے بجٹ سپورٹ پر حکومتی دعوے مسترد کر دیئے اور واضح کیا ہےکہ پاکستان کےساتھ کوئی معاہدہ نہیں ہوا، ابھی بات چیت چل رہی ہے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار نے 15 جون کو پریس کانفرنس میں اعلان کیا تھا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک سے بجٹ اسپورٹ کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے ٹوئٹر پر بات آگے بڑھائی کہ ایشیائی ترقیاتی بنک پاکستان کو آئندہ سال 2.1 ارب ڈالر دے گا۔

ایشیائی ترقیاتی بنک نے حکوتی ٹیم کے دعوے کی قلعی یہ کہہ کر کھول دی ہے کہ پاکستان کے ساتھ بجٹ سپورٹ پروگرام کا کوئی معاہدہ نہیں ہوا ابھی بات چیت چل رہی ہے، پاکستان کے لئے فنڈز کی منظوری بورڈ آف ڈائریکٹر دے گا۔