ملتان: (دنیا نیوز) ملتان میں دکانداروں نے دودھ اور دہی کی قیمتوں میں 10 روپے فی کلو اضافہ کر دیا جس سے مکھن، دیسی گھی، کھویا اور آئس کریم فروخت کرنے والوں نے بھی قیمتیں بڑھا دیں۔
کسی نے 10 روپے فی کلو اضافہ کیا تو کسی نے 20 روپے، ملتان میں مہنگائی کو جواز بنا کر دکانداروں نے دودھ اور دہی کی قیمتوں میں 10 روپے فی کلو اضافہ کر دیا جس سے دہی کی فی کلو قیمت 110 سے 120روپے جبکہ دودھ کی فی کلو قیمت 85 روپے کی بجائے 95 روپے وصول کی جا رہی ہے، مہنگا دودھ اور دہی خریدنا شہریوں کیلئے مشکل ہو گیا ہے۔
پرائس کنٹرول کمیٹیاں بھی خود ساختہ قیمتوں کو کم کرانے میں سنجیدہ نہیں جس پر دکانداروں کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اضافہ مہنگائی کا نتیجہ ہے جسے دکاندار بھی برداشت کر رہے ہیں۔
روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں میں اتار چڑھاو نے شہریوں کی زندگی اجیرن کر دی ہے لیکن متعلقہ محکموں کے حکام کو اسکی ذرا بھی پروا نہیں۔