لاہور: (دنیا نیوز) سی ٹی ڈی نے ملتان میں کارروائی کر کے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 2 دہشت گرد ہلاک کر دیئے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق خفیہ اطلاع پر ملتان کے علاقے گلشن رحمان میں چھاپہ مارا گیا جہاں ایک مکان میں 5 دہشت گرد بڑے حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی ٹیم کو دیکھتے ہی فائرنگ کر دی، جوابی فائرنگ میں 2 دہشت گرد رضوان عرف ڈاکٹر اور عمران عرف ساقی ہلاک ہو گئے جبکہ 3 اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہو گئے۔
دہشت گرد سمندری کے علاقے میں کیش وین کو لوٹنے کی واردات میں بھی ملوث تھے، ہلاک دہشت گردوں سے بارودی مواد اور سرکاری اداروں کے نقشے برآمد ہوئے ہیں۔