ملتان: (دنیا نیوز) ملتان میں 16 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر اغواء کے صدمے سے والدہ چل بسی، اہل خانہ نے لڑکی کی والدہ کی لاش سڑک پر رکھ کر پولیس کے خلاف احتجاج کیا۔
مظفر آباد کے علاقے میں ڈکیتی کے دوران ڈاکوؤں نے مبینہ طور پر 16 سالہ لڑکی کو اغواء کر لیا جس پر لڑکی کی والدہ یہ صدمہ برداشت نہ کر سکی اور چل بسی۔ واقع کی اطلاع پر پولیس نے کوئی کارروائی نہ کی تو اہل خانہ نے جاں بحق خاتون کی لاش کو سڑک پر رکھ کر پولیس کے خلاف احتجاج کیا۔
اس موقع پر مظاہرین نے پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ بھی کیا۔