لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی کوہ پیما سائیکلسٹ ثاقب الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت اور افواج پاکستان سہولیات فراہم کرے تو مایوس نہیں کروں گا۔ نوے روز کے اندر دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی سیاہ چین گلیشئرکے ٹو پوائنٹ نمبر ٹو میموریل بیس کیمپ 21 ہزار فٹ بلند ی پر سائیکل چلا کر پہلے پاکستانی ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 1954 ء میں دریافت ہونے والی چوٹی کے ٹو پر آج تک کسی پاکستانی یا غیر ملکی کوہ پیما نے سائیکل نہیں چلائی، یہ میرے لئے زندگی اور موت کا کھیل تھا، ہمارے جذبے کے آگے دنیا کا کوئی ایڈونچر بھی ہمارے لئے مشکل نہیں ہے۔
ثاقب الرحمن کا کہنا تھا کہ کے ٹو کے سفر کی تمام سہولیات افواج پاکستان نے برداشت کیں۔ میں آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجرجنرل آصف غفور اور ان کی ٹیم کا شکریہ گزار ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ سائیکل پر شہدا افواج پاکستان کے نام پر حج کرنا چاہتا ہے اور اس سلسلہ میں افواج پاکستان ان کو سہولیات فراہم کرے، اگرحکومت یا سپانسر میرے ساتھ تعاون کرے تو میں مزید چوٹیاں عبور کرنے کی صلاحیت رکھتا ہوں لیکن وسائل کی کمی کے باعث میرے لئے مختلف چوٹیاں عبور کرنا بہت مشکل ہے۔