ملتان: (دنیا نیوز) ملتان کے سپورٹس گراونڈ میں گرلز اتھلیٹیکس چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا۔ پنجاب کے چار اضلاع سے 20 اتھلیٹس شریک ہوئیں اور بھرپور کھیل پیش کیا۔
سپورٹس گراونڈ میں گرلز اتھلیٹیکس چیمپئن شپ کے مقابلوں میں سو، دو سو اور چار سو میٹر دوڑ کے مقابلے ہوئے جس میں 20 اتھلیٹس نے جیت کیلئے خوب جان لڑائی تاہم دوڈ کے دوران کئی لڑکیاں تھک کر ٹریک پر ہی گر گئیں۔
دوڑ میں شریک اتھلیٹس کا کہنا تھا کہ ناہموار ٹریک اور ناکافی سہولیات کے باعث پریشانی کا سامنا تو کرنا پڑا تاہم گرلز کیلئے اسطرح کے مقابلوں کا انعقاد خوش آئند جس سے گراس روٹ لیول پر موجود ٹیلنٹ سامنےآئے گا۔
گرلز کی حوصلہ افزائی کیلئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دوڑ میں بہترین کارکردگی دکھانے والی اتھلیٹس میں نقد انعامات اور ٹرافیاں بھی تقسیم کی گئیں۔