ملتان: میپکو ورکشاپ میں آتشزدگی، لاکھوں کے ٹرانسفارمر جل گئے

Last Updated On 09 June,2019 11:10 am

ملتان: (دنیا نیوز) ملتان میں قاسم پور کالونی کے گرڈ سٹیشن کی ٹرانسفارمر ورکشاپ پر لگی آگ پر قابو پا لیا گیا، آگ سے لاکھوں روپے کے ٹرانسفارمر اور دیگرا سامان جل گیا۔ ریسکیو کی گیارہ گاڑیوں نے تین گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ بجھائی۔

ایک ہفتے میں میپکو کی ورکشاپ میں آتشزدگی کا دوسرا واقعہ پیش آ گیا جس میں گرڈ سٹیشن میں موجود ٹرانسفارمر جل گئے۔ ریسکیو کے مطابق آگ ورکشاپ کے اوپر سے گزرنے والے تاروں میں سپارکنگ سے لگی۔

ایک ہفتے میں آتشزدگی کے 2 واقعات پیش آنے پر چیف ایگزیکٹو میپکو نے انکوائری کا حکم دے دیا، انجینئر طاہر محمود کے مطابق آتشزدگی کے واقعات کی انکوائری کر رہے ہیں، دونوں ورکشاپس میں آگ لگنے سے کروڑوں روپے کا سامان جل گیا۔