لاہور: (دنیا نیوز) تاجر تنظیموں نے کل سے نئے ٹیکس کے نظام کے خلاف اگست میں چار دن مکمل شٹر ڈاون ہڑتال کا اعلان کر دیا۔
آل پاکستان انجمن تاجران کے رہنماؤں نے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا کہ پہلے مرحلے میں 15، 16 اگست کو ہڑتال ہوگی جبکہ دوسرے مرحلے میں 26، 27 اگست کو پورے پاکستان میں ہڑتال ہوگی، اگر حکومت نے مطالبات نہ مانے تو احتجاج کا دائرہ کار وسیع کر دیا جائے گا۔
ہڑتال کا اعلان تمام تاجر تنظیموں کے متفقہ فیصلے کے بعد کیا گیا ہے۔ کراچی سے پشاور تک تمام مارکیٹس بند رہیں گی، معاشی طور پر ملک تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے حکومت کے اقدامات سے مزید نقصان ہو رہا ہے۔