لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کی کینال روڈ پر رکشہ ڈرائیور نے معمولی تلخ کلامی پر ٹریفک اسسٹنٹ کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ کینال روڈ پر مسلم ٹاؤن موڑ کے قریب پیش آیا جہاں معمولی تلخ کلامی پر رکشہ ڈرائیور نے دیگر 4 ساتھیوں کے ہمراہ ٹریفک اسسٹنٹ کو تشدد کا نشانہ بنایا اور موقع سے فرار ہو گئے۔
واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے مضروب کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا جبکہ مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی تلاش تاحال جاری ہے جنہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔