کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کےعلاقے لانڈھی میں پولیس مقابلے کے دوران ایس ایچ او لانڈھی زخمی ہوگئے جنھیں فوری طور پر جناح منتقل کیا گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق تین موٹر سائیکلوں پر چھ ملزمان دکانوں ہر سے لوٹ مار کی کوشش کر رہے تھے۔ سعادت بٹ نے اکیلے ملزمان پر دھاوا بولا اور فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہوگئے۔
کراچی کا شیر دل پولیس افسر، اکیلا چھ ڈکیتوں سے لڑ گیا۔ لانڈھی میں تین موٹر سائیکلوں پر چھ ملزمان لوٹ مار کررہے تھے۔ ایس ایچ او لانڈھی نے خاتون کی آواز سنی تو تنہا مقابلہ کرنے دوڈ پڑے اور ڈکیتوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایس ایچ او سعادت بٹ شدید زخمی ہوگئے۔
ایس ایس پی علی رضا کا کہنا تھا ڈاکٹرز کہتے ہیں کہ سعادت بٹ کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ مقابلے کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ سعادت بٹ وقوع کے وقت پٹرولنگ پر تھے۔
زخمی ہونے والے پولسیس افسر کو ایک گولی سینے پر دائیں جانب لگی ہے۔۔پولیس نے جاعہ وقوع سے چار نائن ایم ایم کے خول برآمد کرکےفرار ملزمان کی تلاش شروع کردی۔