فرینکفرٹ: (دنیا نیوز) جرمنی میں چالیس سالہ شخص نے آٹھ سال کے بچے کو ٹرین کے آگے پھینک کر قتل کر دیا۔
جرمنی میں ملزم نے 8سالہ بچے کو ٹرین کے آگے پھینک کر قتل کر دیا۔ ملزم نے بچے کی ماں کو بھی ٹرین آگے پھنکنے کی کوشش کی تاہم وہ بچ گئی۔
واردات کے بعد ملزم فرینکفرٹ ریلوے سٹیشن سے بھاگ نکلا جسے راہگیروں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔
واقعہ کے بعد کئی پلیٹ فارمز کو بند کر دیا گیا۔ پولیس نے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔