کراچی: (دنیا نیوز) چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کا کہنا ہے سیلز ٹیکس گوشوارے کی مانٹیرنگ کیلئے سافٹ وئیر لانچ کر دیا ہے۔ انکم ٹیکس گوشواروں کی تعداد 25 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔
کراچی میں کانفرنس سے خطاب میں شبر زیدی کا کہنا تھا کہ خرید و فروخت کے لیے قومی شناختی کارڈ کی شرط موجود ہے، ہر کمانے والے کو ٹیکس نیٹ میں آنا ہوگا۔
شبر زیدی کا کہنا تھا کہ انکم ٹیکس گوشوارے داخل کرنے کے مرحلے کو مزید آسان کر رہے ہیں۔ سیلز ٹیکس گوشوارے کی مانٹیرنگ کیلئے سافٹ وئیر لانچ کر دیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم نے بے نامی اثاثوں کی تلاش کے لیے سخت ہدایت دی ہیں لیکن یہ آسان کام نہیں۔