اسلام آباد: (دنیا نیوز) بیرون ملک منتقل کیے گئے سرمائے کی تلاش کیلئے ایف بی آر نے متحدہ عرب امارات کی حکومت کو ایک اور خط لکھ دیا ہے۔ خط میں پہلے فراہم کی گئی معلومات کو ناکافی قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اقامہ رکھنے والے پاکستانیوں کی جائیدادوں اور بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔
ذرائع کے مطابق خط میں یو اے ای کی وزارت خزانہ سے تعاون طلب کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات سے اب تک ملنے والی معلومات ناکافی ہیں۔ اقامہ رکھنے والے پاکستانیوں کی جائیدادوں اور بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔
واضح رہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے متحدہ عرب امارات کی حکومت کو لکھا جانے والا یہ دوسرا خط ہے۔