شارجہ: (روزنامہ دنیا) شوہر کی بے پناہ محبت نے بیوی کو بیزار کر دیا، طلاق لینے کیلئے عدالت پہنچ گئی۔
مقامی اخبار کے مطابق طلاق کی درخواست میں بیوی نے موقف اختیار کیا ہے کہ اس کے شوہر نے اسے کبھی نہیں جھڑکا، نہ کوئی بات ٹالی ہے، اکثر کھانا بھی خود تیار کرتا ہے، صفائی سمیت دیگر کام بھی کر دیتا ہے، شوہر کی بے پناہ محبت سے وہ تنگ آگئی ہے، وہ چاہتی ہے کہ کسی دن اس کا شوہر اس کیساتھ جھگڑا کرے، مگر ناراضگی دکھانے پر جھگڑنے کے بجائے شوہر اس کیلئے تحفے لانا شروع کر دیتا ہے۔ اس طرح کی زندگی نہیں چاہتی ، اس لئے طلاق کا مطالبہ کرتی ہے۔
اپنے بیان میں شوہر نے عدالت کو بتایا کہ وہ خود کو ایک مہربان شوہر دیکھنا چاہتا ہے۔ اس نے عدالت سے استدعا کی کہ اس کی بیوی کو درخواست واپس لینے کی ہدایت کرے، اخبار کے مطابق عدالت نے سماعت ملتوی کرتے ہوئے جوڑے کو مصالحت کی ہدایت کی ہے۔