لندن: (ویب ڈیسک) شارجہ کے امیر سلطان بن محمد القاسمی کے صاحبزادے شیخ خالد بن سلطان برطانیہ میں انتقال کر گئے، ان کی وفات پر 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق شارجہ کے سربراہ شیخ محمد بن سلطان کے 39 سالہ بیٹے شیخ خالد بن سلطان لندن میں وفات پا گئے، ان کی میت کل متحدہ عرب امارات پہنچائی جائے گی جہاں ان کو سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردخاک کیا جائے گا۔
مملکت کی جانب سے شہزادے کی وفات پر 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے جس کے دوران سرکاری ادارے بند اور قومی پرچم سرنگوں رکھے جائیں گے۔
بتایا گیا ہے کہ شہزادہ خالد بن سلطان فنون لطیفہ میں دلچسپی رکھنے کے علاوہ شارجہ اربن پلاننگ کونسل کے چئیرمین بھی تھے۔ اس کے علاوہ شارجہ آرکی ٹیکچر ٹرینئل کے نگران بھی تھے۔