یو اے ای کا کراچی میں ایشیا کا سب سے بڑا ویزا سنٹر کھولنے کا اعلان

Last Updated On 22 July,2019 09:55 am

کراچی: (روزنامہ دنیا) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے کراچی میں ایشیا کا سب سے بڑا ویزا سنٹر کھولنے کا منصوبہ بنا لیا۔

پاکستان میں تعینات یو اے ای کے سفیر حماد عبید ال زابی نے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں ویزا فراہم کرنے کی سہولت کا آغاز رواں سال ستمبر میں شروع ہو جائے گا جبکہ اسی طرز کا سنٹر اسلام آباد میں بھی بنایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ویزا سنٹر میں میڈیکل انشورنس، چیک اپ اور کنٹریکٹ کی سہولیات دستیاب ہوں گی، یہ ایشیا کا سب سے بڑا ویز سنٹر ہو گا۔


 

Advertisement