واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ٹرمپ نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو آٹھ ارب ڈالر مالیتی اسلحے کی فروخت کے خلاف کانگریس کی طرف سے منظور کردہ قرارداد کو ویٹو کر دیا۔
عرب ممالک کو اسلحہ کی فروخت جاری رہے گی، امریکی صدر نے سعودی عرب اور عرب امارات کو اسلحہ کی فروخت منسوخ کرنے کی کانگریسی قرارداد ویٹو کر دی۔ کانگریس نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو 8 ارب ڈالر مالیت کے اسلحہ کی فروخت منسوخ کرنے کی قرارداد منظور کی تھی، ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ کانگریس کی قرار داد امریکا کے اتحادیوں کے ساتھ تعلقات کے لئے نقصان دہ ہے۔
کانگریس کا موقف ہے کہ عر ب ممالک کو دیا گیا امریکی اسلحہ یمن کی جنگ میں شہری آبادیوں کے خلاف استعمال ہو رہا ہے، اقتدار سنبھالنے کے بعد امریکی صدر نے تیسری بار کانگریس کی قرار داد ویٹو کی ہے۔