ستمبر کیلئے درآمدی ایل این جی کی قیمت میں کمی کر دی گئی

Last Updated On 06 September,2019 04:08 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) عوام کے لیے خوشخبری، اوگرا نے ستمبر کیلئے درآمدی ایل این جی کی قیمت میں کمی کردی۔

دنیا نیوز کے مطابق سوئی نادرن کے سسٹم کے لیے گیس کی قیمت میں 0.94 امریکی ڈالرفی ایم ایم بی ٹٰی یو کمی کر دی گئی، سوئی نادرن کےسسٹم کے لیے ایل این جی کی قیمت 10.07 ڈالر فی ایم ایم بی ٹٰی یو مقرر کی گئی ہے۔

سوئی سدرن کیلئے ایل این جی کی قیمت میں 0.97 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی کمی کی گئی جس کے بعد سوئی سدرن کے سسٹم کے لیے ایل این جی کی قیمت 10.04 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کر دی گئی ہے۔

ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کے حوالےسے اوگرا نے نوٹفکیشن جاری کر دیا ہے، اگست کے دوران ایل این جی کی قیمت 11.01 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر تھی۔
 

Advertisement