اسلام آباد: (دنیا نیوز) اوگرا نے گھریلو صارفین کے علاوہ دیگر تمام کیٹیگریز کیلئے گیس کے ماہانہ بلوں میں اضافہ کر دیا۔ جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
دنیا نیوز کے مطابق اوگرا نے گھریلو صارفین کے علاوہ دیگر کیٹیگریز کیلئے گیس کے بلوں میں اضافہ کر دیا ہے، سپیشل کمرشل صارفین کا کم ازکم ماہانہ گیس بل 5880 روپے سے بڑھاکر 6415 روپے کر دیا گیا ہے۔ آئس فیکٹریز کا کم سے کم ماہانہ گیس بل 5880 روپے سے بڑھا کر 6415 روپے کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق جنرل انڈسٹریل سیکٹر کے لیے کم سے کم ماہانہ گیس بل 26301 روپے سے بڑھا کر 36449 روپے کر دیا گیا۔ پانچ زیرو ریٹڈ سیکٹرز کے لیے گیس کا کم سے کم ماہانہ بل 20232 روپے سے بڑھا کر 28060 کر دیا گیا ہے، سی این جی سیکٹر کے لیے ذرائع کے مطابق گیس کا کم سے کم ماہانہ بل 33045 سے بڑھ 45803 کر دیا گیا، سیمنٹ فیکٹریوں کے لیے گیس کا ماہانہ کم ازکم بل 32877 روپے سے بڑھا کر 47588 روپے کر دیا گیا، پاور اسٹیشنوں کے لیے گیس کا کم ازکم ماہانہ بل 21209 روپے سے بڑھ کر 29416 روپے کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق آئی پی پیز کا گیس کا ماہانہ کم ازکم بل 21209 روپے سے بڑھا کر 29416 روپے ہو گیا ہے، کیپٹو پاور پلانٹس کا کم ازکم ماہانہ گیس بل 26301 روپے سے بڑھا کر 36449 روپے کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق دفاتر ہسپتالوں، تعلیمی اداروں، گیسٹ ہاوسزرہائشی کالونیوں اور خیراتی اداروں کے گیس کے کم سے کم ماہانہ بل میں کمی کر دی گئی، اس کٹیگری کے صارفین کا ماہانہ کم ازکم گیس بل 4680 روپے سے کم کر کے 3900 روپے ماہانہ کر دیا گیا۔