پاکستانی ایک سال میں 57 کروڑ 16 لاکھ ڈالر کی چائے پی گئے

Last Updated On 16 September,2019 03:51 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) 50 کروڑ 59 لاکھ ڈالر کی دالیں، 16 کروڑ 24 لاکھ ڈالر مالیت کے مصالحہ جات بھی درآمد، 75 کروڑ 55 لاکھ ڈالر سے زائد کے موبائل فون منگوائے گئے۔

دستاویز کے مطابق 2018-19ء میں 57 کروڑ 16 لاکھ ڈالر مالیت کی چائے درآمد کی گئی۔ ایک سال میں 16 کروڑ 24 لاکھ ڈالر مالیت کے مصالحے درآمد کئے گئے۔

گزشتہ ایک سال میں 4 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کے خشک میوہ جات درآمد کئے گئے۔ 39 لاکھ ڈالر سے زائد مالیت کی چینی درآمد کی گئی۔ اس کے علاوہ ملک میں ایک سال میں 50 کروڑ 59 لاکھ ڈالر کی دالیں منگوائی گئیں۔

دستاویز کے مطابق پاکستانیوں نے گزشتہ سال 75 کروڑ 55 لاکھ ڈالر سے زائد کے موبائل درآمد کئے۔ ٹیلی کام کے شعبے سے متعلق 62 کروڑ 41 لاکھ ڈالر کے آلات درآمد کئے گئے۔

اس کے علاوہ ایک سال میں ایک ارب 84 کروڑ ڈالر مالیت کا پام آئل درآمد کیا گیا۔ گزشتہ مالی سال 6 ارب 28 کروڑ ڈالر کی پیٹرولیم مصنوعات درآمد کی گئیں۔

گزشتہ ایک سال میں 4 ارب 57 کروڑ ڈالر کا خام پیٹرول درآمد کیا گیا جبکہ 3 ارب 33 کروڑ ڈالر سے زائد کی ایل این جی درآمد کی گئی۔