لاہور: (دنیا نیوز) انٹر بینک میں امریکی ڈالر مہنگا جبکہ اوپن مارکیٹ میں قیمت مستحکم رہی۔
دنیا نیوز کے مطابق ملک بھر میں کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 2 پیسے مہنگا ہو کر 155 روپے 90 پیسے کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔
دوسری طرف انٹر بینک کے برعکس اوپن مارکیٹ میں قیمت مستحکم رہی، روپے کے مقابلے میں ایک امریکی ڈالر کی قیمت 156 روپے 10 پیسے کی سطح پر برقرار رہی۔