لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آخری کاروباری روز بھی مندی دیکھی گئی، حصص مارکیٹ کا 100 انڈیکس 28.41 پوائنٹس گھٹ گیا۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں غیر یقینی سیاسی صورتحال اور جے یو آئی کے آزادی مارچ کے باعث پاکستان سٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے مندی کے ڈیرے رہے، مارکیٹ میں انویسٹرز سرمایہ کاری سے گریزاں رہے، آج بھی کاروباری آخری روزحصص مارکیٹ میں 28.41 پوائنٹس کی مندی دیکھی گئی
پورے کاروباری روز کاروبار کے دوران 0.08 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی، ایک موقع پر مارکیٹ کا 100 انڈیکس 34096.39 پوائنٹس کی سطح پر پہنچا تھا تاہم مارکیٹ میں بڑی مندی دیکھنے میں آئی اور انڈیکس 33667.80 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔
رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز پاکستان سٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 28.41 پوائنٹس کی کمی کے بعد 33870.15 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔