پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ ضرور واپس آئے گی: کمار سنگاکارا

Last Updated On 20 October,2019 09:47 pm

کراچی: (روزنامہ دنیا) سابق سری لنکن کپتان اور ایم سی سی کے اولین غیر برطانوی صدر کمار سنگاکارا کو امید ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ ضرور واپس آئے گی اور اگر انہیں موقع ملا تو وہ بھی اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرنا چاہیں گے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کی حمایت کرتے ہوئے کمار سنگا کارا کا کہنا تھا کہ انہیں حال ہی میں سری لنکن ٹیم کے پاکستان ٹور کی بہت زیادہ خوشی ہوئی اور انہیں قوی امید ہے کہ اس ملک میں ایک روز انٹرنیشنل کرکٹ کو مکمل طور پر واپس آنا ہے۔

واضح رہے کہ مارچ دو ہزار نو میں جب لاہور میں سری لنکن ٹیم پر دہشت گرد حملہ ہوا تھا تو کمار سنگاکارا بھی سری لنکن سکواڈ کا حصہ تھے۔