بھارتی فائرنگ کا منہ توڑ جواب، چودھری برادران کا پاک فوج کو خراج تحسین

Last Updated On 20 October,2019 07:18 pm

لاہور: (دنیا نیوز) چودھری برادران نے کنٹرول لائن پر بلا اشتعال بھارتی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دینے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویز الہیٰ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج کی جوابی کارروائی نے 27 فروری کی یاد تازہ کر دی۔ مودی حکومت شرافت کی زبان نہیں سمجھتی، لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے۔

چودھری برادران کا کہنا تھا کہ کنٹرول لائن پر شہید ہونے والے شہریوں، فوجیوں اور ان کے خاندانوں کو سلام کرتے ہیں۔ دشمنوں کے مقابلہ کیلئے پوری پاکستانی قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں مطالبہ کیا کہ عالمی برادری کو سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پر مودی سرکار کے خلاف ایکشن لینا چاہیے۔