ہمیں مل کر اپنے معاشرے کا نام بلند کرنا ہوگا، شہریار آفریدی

Last Updated On 20 October,2019 09:42 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر مملکت انسداد منشیات شہریار آفریدی نے کہا کہ ہمیں مل کر اپنے معاشرے کا نام بلند کرنا ہوگا۔ اگر ہم نے اپنے ذہن پر قابو پا لیا تو سب معاملات درست ہونگے اور ترقی ہمارے قدم چومے گی۔

وزیر مملکت شہریار آفریدی نے مینٹل ہیلتھ آگاہی سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو اپنے لیڈروں سے کافی امیدیں ہوتی ہیں۔ ووٹ دے کر عوام ہم سے توجہ چاہتی ہے۔ اللہ نے انسان کی تخلیق خوبصورت انداز سے کی۔

شہریار آفریدی نے کہا کہ دماغی طور پر مضبوط افراد ہار نہیں مانتے۔ انسان کے بغیر یہ پوری کائنات بے بنیاد ہے۔ تقریب میں شریک طلبہ نے بھی اپنی اپنی رائے دی کہ کیسے اپنے ذہن پر قابو پا کر ہم اپنے اہم معاملات کو حل کر سکتے ہیں۔