اسلام آباد: (دنیا نیوز) آئی ایم ایف مشن آج اسلام آباد پہنچے گا اور پاکستان کی معاشی کارکردگی کا جائزہ لے گا، معاشی کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے قرض کی دوسری قسط جاری ہو گی۔
آئی ایم ایف مشن مشیر خزانہ اور چیئرمین ایف بی آر سے ملاقاتیں کرے گا جس کے دوران تاجروں کے لیے فکسڈ ٹیکس کے امور پر بات چیت ہو گی، مشن کی سربراہی ارینستو اماریزیگو کر رہے ہیں۔