سٹاک مارکیٹ میں 526.69 پوائنٹس کی مندی، 5 حدیں گر گئیں

Last Updated On 20 November,2019 04:40 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز 526.69 پوائنٹس کی مندی دیکھی گئی، تنزلی کے باعث 5 حدیں گر گئیں۔

تفصیلات کے مطابق رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز سٹاک مارکیٹ میں مسلسل تیزی کی طرف جانے والی مارکیٹ کو بریک لگ گئی، آج 526.69 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی، کاروبار میں گراوٹ کے باعث 1.38 فیصد کی گراوٹ دیکھی گئی۔

یاد رہے کہ سٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 152.81 پوائنٹس کی تیزی کے بعد 38564.37 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا تھا۔

آج کاروبار کا آغاز تیزی سے ہوا، تیزی کے باعث 38661.71 پوائنٹس کی سطح پر دیکھا گیا تھا تاہم انویسٹرز کی طرف سے عدم دلچسپی کے باعث مارکیٹ میں 7 حدیں گر گئیں اور انڈیکس 38000 کی نفسیاتی حد سے گرتے ہوئے 37977.63 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔

تھوڑی دیر کے بعد مندی میں جانے والی حصص مارکیٹ میں بہتری دیکھی گئی، کاروبار کے اختتام پر پاکستان سٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 526.96 پوائنٹس کی کمی کے بعد 38037.68 پوانئٹس کی سطح پر بند ہوا۔