انٹر بینک میں ڈالر 7 پیسے سستا، سٹاک مارکیٹ میں 513 پوائنٹس اضافہ

Last Updated On 29 November,2019 11:19 am

کراچی: (دنیا نیوز) کاروباری ہفتے کے آخری روز امریکی کرنسی کے ریٹ میں کمی، ڈٓالر آج روپے کے مقابلے 7 پیسے گر گیا، سٹٓاک مارکیٹ میں 513 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔

مارکیٹ میں آج کاروبار کے آغاز پر ڈالر 7 پیسے سستا ہو گیا، انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 155 روپے 25 پیسے پر ٹریڈ ہوتا رہا، دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں آج تیزی کا رجحان رہا، 513 پوائنٹس اضافہ ہوا جس کے بعد 100 انڈیکس 39 ہزار 200 سے زائد پوائنٹس پر ٹریڈ کرنے لگ گیا۔

واضح رہے کہ آج مارکیٹ میں تجارت کا رجحان تقربیا 9 ماہ کی بلند ترین سطح پر دیکھا گیا ہے۔