لاہور: (دنیا نیوز) ملک بھر میں کاروباری ہفتے کے چوتھے دن کے دوران اوپن مارکیٹ اور انٹر بینک میں امریکی ڈالر مزید سستا ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق ملکی معاشی اعشاریوں میں بہتری کی اطلاعات کے بعد سٹاک مارکیٹ جہاں بہتری کی طرف گامزن ہے وہی پر روپیہ بھی امریکی ڈالر کے مقابلے میں تگڑا ہو رہا ہے، آج کاروبار کے دوران اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی 5 پیسے سستی ہو گئی جس کے بعد روپے کے مقابلے میں ایک امریکی کرنسی 155 روپے 10 پیسے کی سطح پر پہنچ کر بند ہوئی۔
دوسری طرف اوپن مارکیٹ کی طرح انٹر بینک میں روپیہ امریکی ڈالر پر بھاری رہا، انٹر بینک میں ڈالر 4 پیسے سستا ہوا جس کے بعد روپے کے مقابلے میں ایک امریکی ڈالر 155 روپے 8 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا۔