سٹاک مارکیٹ میں تیزی مندی میں بدل گئی، انڈیکس 133.18 پوائنٹس گر گیا

Last Updated On 11 December,2019 04:49 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کی طرف جانے والا انڈیکس کاروبار کے اختتام پر مندی میں بدل گیا، حصص مارکیٹ کا 100 انڈیکس 133.18 پوائنٹس گر گیا۔

تفصیلات کے مطابق سٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز تیزی کی طرف جانے والا100 انڈیکس مندی میں بدل گیا، 133.18 پوائنٹس کی گراوٹ کے باعث حصص مارکیٹ کی ایک نفسیاتی حد گر گئی، 40600 کی نفسیاتی حد گری۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام انڈیکس 221.79 پوائنٹس کے بعد 40664.60 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا جبکہ 15 کروڑ 71 لاکھ سے زائد شیئرز کا کاروبار ہوا تھا۔

آج کاروبار کے دوران کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا، دوپہر ایک بجے کے قریب انڈیکس 40911.19 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تھا تاہم اس دوران ملک میں جاری غیر یقینی حالات کے باعث تیزی کی طرف جانے والے انڈیکس میں 500 سے زائد پوائنٹس کی مندی دیکھی گئی اور انڈیکس 40450.98 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔

کاروبار کے اختتام پر پاکستان سٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 133.18 پوائنٹس کی کمی کے بعد 40531.42 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا، پورے کاروباری روز کاروبار میں 0.33 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی جبکہ 20 کروڑ 58 لاکھ 64 ہزار 510شیئرز کا کاروبار ہوا۔