سوئی ناردرن کا صنعتی شعبہ کی گیس بحال کرنے کا فیصلہ

Last Updated On 28 December,2019 06:01 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سوئی ناردرن کی طرف سے آئندہ منگل سے صنعتی شعبہ کی گیس بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مول گیس فیلڈ سے گیس کی فراہمی بحال ہو گئی اور ایل این جی سپلائی میں بھی اضافہ ہو گیا جس کے بعد سوئی نادرن نے آئندہ منگل سے صنعتی شعبہ کی گیس بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ترجمان کے مطابق صنعتی شعبہ کو گیس سپلائی کی بحالی کے بعد سی این جی اسٹیشنز کو بھی گیس بحال کر دی جائے گی، گیس بندش کا فیصلہ دسمبر میں ریکارڈ سردی کے باعث کیا گیا تھا۔

ترجمان کے مطابق گھریلو سیکٹر کو دسمبر کے آخری ہفتہ میں 500 ایم ایم سی ایف ڈی سے زائد گیس فراہم کی گئی، ترجیحی شعبوں کو گیس فراہمی یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھا رہے ہیں۔
 

Advertisement