کراچی: (دنیا نیوز) جمعہ کی بجائے اتوار کو سی این جی کی فراہمی شروع کی گئی تو کراچی بھر کے سی این جی اسٹیشنز پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔ ایس ایس جی کے مطابق گیس کی یہ فراہمی مستقل نہیں آئندہ کا شیڈول گیس پریشر کے دیکھتے ہوئے بنایا جائے گا۔
کراچی میں گیس کا بحران جاری، جمعہ اور ہفتہ کے روز سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی شروع کی جانی تھی لیکن اتوار کو بارہ گھنٹے کے لیے سی این جی اسٹیشن کھولے گئے۔ صبح سات بجے سے شام سات بجے تک گیس کی فراہمی شروع کی گئی تو شہر بھر کے سی این جی اسٹیشنز پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔
گیس بحران سے صرف گاڑی والے ہی پریشان نہیں، شہری بھی کہتے ہیں اکثر گھروں میں بھی پریشرنہ ہونے کے برابرہے، پہلے سردیوں میں اتنی زیادہ پریشانی نہیں ہوتی تھی۔ شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ گیس بحران پر قابوپانے کے لیے جلد موثر اقدامات کیے جائیں۔