اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد اور پشاور کے علاوہ آزاد کشمیر سمیت ملک کے مختلف حصوں میں آج 4.7 شدت کے زلزلے سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، کلمہ طیبہ پڑھتے گھروں سے نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں صبح دس بج کر 24 منٹ پرزلزلہ کے جھٹکے محسوس کیے گئے، وفاقی دارالحکومت سمیت پوٹھوہار ریجن، آزاد کشمیر، پشاور سمیت خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں زلزلے کی لپیٹ میں آئے جس کی ریکٹر اسکیل پر شدت چار اعشاریہ سات تھی جبکہ زلزلہ کی گہرائی 15 کلومیٹر اور مرکز چلاس سے 58 کلومیٹر جنوب مشرق کا علاقہ تھا.
زلزلے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی.