اسلام آباد: (دنیا نیوز) معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں کشیدگی کم کرانے کیلئے پیش پیش ہے، وزیر خارجہ کا دورہ ایران اور سعودی عرب اس حوالے سے مخلصانہ کاوشوں کا واضح ثبوت ہے، مثبت سفارتکاری علاقائی امن و استحکام کو تقویت دے گی۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا ایران اور سعودی عرب کا دورہ اختلافات کے پرامن ذرائع سے حل اور کشیدگی میں کمی کیلئے سفارتی محاذ پر پاکستان کی مخلصانہ کاوشوں کا واضح ثبوت ہے۔یہ دورہ علاقائی امن و استحکام کو تقویت دے گا۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) January 12, 2020
معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ شاہ محمود قریشی دورہ ایران کے دوران اپنے ایرانی ہم منصب جواد ظریف سے ملاقات کریں گے جس میں خلیج کی موجودہ صورتحال سے متعلق تبادلہ خیال ہو گا، 13 جنوری کو وزیرخارجہ سعودی عرب جائیں گے جہاں سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود سے ملاقات کے دوران تنازعات میں خاتمے کی اہمیت پر زور دیں گے۔
ایرانی ہم منصب جواد ظریف اور سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود سے ملاقات میں خلیجی خطے کی تازہ ترین صورتحال پرتبادلہ خیال ہوگا۔ وزیر خارجہ تنازعات کے خاتمے کی اہمیت پر زور دیں گے۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) January 12, 2020
معاون خصوصی کا مزید کہنا تھا کہ مسلم امہ میں باہمی ہم آہنگی اور بہتر تعلقات کیلئے سفارتکاری پاکستان کیلئے اعزاز ہے، جو وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کا عالمی تشخص اجاگر ہو رہا ہے۔
امت مسلمہ اور خطے میں امن کے مفاد کیلئے متحرک کردار ادا کرنا پاکستان کے لیے باعث اعزاز ہے جس کی اسلامی ممالک اور مغربی دنیا تحسین کر رہی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان کا یہ روشن کردار ہے اور اس کے عالمی تشخص کو بدل رہا ہے۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) January 12, 2020