اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ نوجوان ہمارے ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں، تحریک انصاف کی کامیابی میں نوجوانوں کا کلیدی کردار ہے۔ تیس ارب روپے کا ہنر مند پاکستان پروگرام نوجوانوں کی ترقی اور انہیں باصلاحیت بنانے میں سنگ میل ثابت ہوگا۔ پہلی بار مدارس میں بھی فنی تعلیم کا پروگرام شروع کیا گیا۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ عمران خان نے اپنے وژن، ثابت قدمی اور نظریہ سے نوجوانوں کو متاثر کیا۔ نوجوان پاکستان میں بدعنوانی اور موروثی خاندانی سیاست سے بیزار تھے۔
نوجوان ہمارے ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی میں نوجوانوں کا کلیدی کردار ہے۔ عمران خان نے اپنے وژن،ثابت قدمی اور نظریہ سے نوجوانوں کو متاثر کیا۔ نوجوان پاکستان میں بدعنوانی اور موروثی خاندانی سیاست سے بیزار تھے۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) January 10, 2020
معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ عمران خان نوجوانوں کی امید ہیں، انہیں ہنر مند بنانا وزیراعظم کا مشن ہے۔ تیس ارب روپے کا ہنر مند پاکستان پروگرام نوجوانوں کی ترقی اور انہیں باصلاحیت بنانے میں سنگ میل ثابت ہوگا۔ یہ پروگرام نوجوانوں کو تعلیم و تربیت اور ٹیکنالوجی کی مہارت سے لیس کرکے عصری تقاضوں کے ہم پلہ بنائے گا۔ ملکی تاریخ میں پہلی بار 70 مدارس میں ہنرمند بنانے اور فنی تعلیم کا اہتمام کیا گیا ہے۔
عمران خان نوجوانوں کی امید ہیں ،انہیں ہنر مند بنانا وزیراعظم کا مشن ہے۔30 ارب روپے کا ہنر مند پاکستان پروگرام نوجوانوں کی ترقی اور انہیں باصلاحیت بنانے میں سنگ میل ثابت ہوگا۔ یہ پروگرام نوجوانوں کو تعلیم و تربیت اور ٹیکنالوجی کی مہارت سے لیس کرکے عصری تقاضوں کے ہم پلہ بنائے گا۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) January 10, 2020
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پہلی حکومت ہے جو مدارس کے بچوں کے لئے مذہبی تعلیم کے ساتھ ساتھ انہیں تکنیکی وفنی مہارت سے بھی آراستہ کرے گی۔ اس طرح ان نوجوانوں کو روزگار کے یکساں مواقع فراہم ہوں گے۔ نیشنل ایکریڈیشن کونسل کا قیام ملک میں پیشہ ورانہ تربیت کے معیار میں اہم ثابت ہوگا۔ پیشہ ورانہ تعلیم تک رسائی کو یقینی بنانے کیلئے 75 سمارٹ کلاس رومز اور دوست ممالک کے تعاون سے 5 سنیٹرز آف ایکسیلینس قائم کیے جائیں گے۔
ملکی تاریخ میں پہلی بار 70 مدارس میں ہنرمند بنانے اور فنی تعلیم کا اہتمام کیا گیا ہے۔پہلی حکومت ہے جو مدارس کے بچوں کے لئے مذہبی تعلیم کے ساتھ ساتھ انہیں تکنیکی وفنی مہارت سے بھی آراستہ کرے گی۔ اس طرح ان نوجوانوں کو روزگار کے یکساں مواقع فراہم ہوں گے۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) January 10, 2020
نیشنل ایکریڈیشن کونسل کا قیام ملک میں پیشہ ورانہ تربیت کے معیار میں اہم ثابت ہوگا۔پیشہ ورانہ تعلیم تک رسائی کو یقینی بنانے کیلئے 75 سمارٹ کلاس رومز اور دوست ممالک کے تعاون سے 5 سنیٹرز آف ایکسیلینس قائم کیے جائیں گے۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) January 10, 2020