وزیراعظم نے واضح کر دیا پاکستان کسی نئی جنگ کا حصہ نہیں بنے گا: فردوس عاشق

Last Updated On 09 January,2020 12:58 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے واضح کر دیا پاکستان کسی نئی جنگ کا حصہ نہیں بنے گا، پاکستان خطے میں امن واستحکام کا داعی ہے، کشیدگی کے خاتمے کیلئے متحرک سفارتکاری ذمہ دار ریاست ہونے کا ثبوت ہے۔

وزیراعظم کی معاوون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا جنگ خطے اور دنیا کے مفاد میں نہیں، مشرق وسطیٰ میں امن سے خطے میں استحکام پیدا ہوگا، پاکستان اسلامی دنیا اور عالمی امن کے مفاد میں اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔

 

Advertisement