سیاسی جماعتوں کو موجودہ صورتحال میں قومی مفاد مقدم رکھنا ہو گا: فردوس عاشق

Last Updated On 03 January,2020 02:00 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ملکی سرحدوں اور خطے کی صورتحال کشیدہ ہے، اس صورتحال میں سیاسی جماعتوں کو قومی مفاد مقدم رکھنا ہوگا، جمہوری عمل سے ہی قانون میں ترامیم کو منظور کیا جائے گا۔

وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ آئین ملکی دفاع کی ذمہ داری وزیراعظم کو دیتا ہے، قانون میں سقم موجود تھا جسے پارلیمنٹ دور کر رہی ہے، تمام سیاسی جماعتوں نے معاملے پر دانشمندی کا مظاہرہ کیا۔ امید ہے دیگر معاملات پر بھی پارلیمنٹ سے یکجہتی کی آواز اٹھے گی۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں سیاسی درجہ حرارت کم کرنا ہو گا، ووٹ کو عزت عمل سے دینی ہے الفاظ سے نہیں، سیاسی جماعتوں کو قومی مفاد کی خاطر یکجہتی کا مظاہرہ کرنا چاہیئے، حکومت عوامی مسائل حل کرنے کیلئے سنجیدہ ہے۔
 

Advertisement