45 کروڑ ڈالر کی تیسری قسط: آئی ایم ایف کا جائزہ وفد 2 فروری کو پاکستان پہنچے گا

Last Updated On 29 January,2020 10:59 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) 45 کروڑ ڈالر کی تیسری قسط کے لئے آئی ایم ایف کا جائزہ وفد 2 فروری کو پاکستان پہنچے گا، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات 3 فروری کو ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفد مذاکرات میں پاکستانی معیشت کا سہ ماہی جائزے لے گا، وفد مختلف وزارتوں اور محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لے گا، آئی ایم ایف وفد توانائی اور ٹیکس اصلاحات کا جائزہ لے گا، وفد مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ اور چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی سے بھی ملاقات کرے گا۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفد حکومتی معاشی ٹیم سے بھی ملاقاتیں کرے گا، پاکستان کو آئی ایم ایف سے 2 اقساط میں ایک ارب 44 کروڑ ڈالر مل چکے، آئی ایم ایف سے 45 کروڑ ڈالر کی تیسری قسط کیلئے بات چیت ہوگی۔
 

Advertisement